
یونان میں گرفتار اور پھر دفتر خارجہ کے تعاون اور قونصلر رسائی سے رہائی پانے والی پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان پر یونان حکومت نے داخلے پر پانچ سال کی پابندی لگا دی ہے سفارتی زرائع کا کہنا ہے کہ مونا خان کو بیس دن میں یونان چھوڑنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے اور انکا نام شینجن انفارمیشن سسٹم میں بھی ڈال دیا گیا یے۔پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کا نام گرفتاری سے 24 گھنٹے قبل نیشنل سیکورٹی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا جبکہ یونان کی انتظامیہ نے اس بارے وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔سفارتی زرائع کے مطابق یونان میں مونا خان کے خلاف باقاعدہ سوشل میڈیا مہم بھی شروع کر دی گئی ہے جس میں انکو پاکستانی پرچم لہرانے کی کوشش پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔دوسری جانب مونا خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے دفتر خارجہ اور میڈیا کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ وطن واپسی کے بعد اٹلی اور امریکہ میں بھی قومی پرچم لہرانے کا عندیہ دیا ہے