
محکمہ موسمیات نے 28 مئی سے 1جون کے درمیان ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ مغربی ہوائیں 28 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 29 مئی کے دوران بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ 28 مئی سے 1 جون کے درمیان اسلام آباد اور مری سمیت پنجاب کے بیشتر مقامات پر آندھی جھکڑ اور بارش ،28 مئی سے 1 جون کے درمیان خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ 28 مئی سے 1 جون کے درمیان گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر میں کمی متوقع۔ رواں ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں ہیٹ ویو برقرار رہے گی۔