
سوہنی دھرتی سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کی کارروائیاں ۔۔ سیکیورٹی فورسز نے امن سے کھیلنے والوں کی کمرتوڑکے رکھ دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں آپریشن کیا۔۔ جس کے نتیجے میں 10 دہشتگرد مارے گئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کیا جس میں سات دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا جبکہ دو زخمی ہوگئے۔۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوئے۔ جن میں نائیک محمد اشفاق بٹ ، لانس نائیک سید دانش افکار، سپاہی تیمور ملک، سپاہی نادر صغیر اور سپاہی محمد یاسین شامل ہیں ۔۔
پاک فوج کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔۔ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا گیا جس میں چھ دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا گیا۔۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اورحوالدار شفیق اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ۔