
اسلام آباد۔۔
کینیڈا کے صوبے البرٹا میں تعمیراتی شعبے کو 42 ہزار سے زائد ہنرمند مزدوروں کی ضرورت ہے۔
کینیڈا بھرمیں صنعتی شعبے میں ہنرمندوں کی ضرورت ہے لیکن البرٹا میں اس کی کمی زیادہ ہے کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کی دوڑ میں ہے۔
حکام نے ایک مہم کا بھی آغاز کردیا ہے، جس کا مقصد کیوبیک، اونٹاریو، اور بی سی کے ہنرمندوں کو راغب کیا جاسکے۔ اس مہم کے تحت البرٹا جانے اور وہاں ایک سال تک رہنے کی بنیاد پر 5 ہزارڈالر قابل واپسی ٹیکس کی پیشکش بھی شامل ہے۔