
ایسی پینٹنگ جو شاید آپ کو دیکھنے میں عجیب لگے لیکن اس سے زیادہ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اس پینٹنگ کی قیمت 30 ملین یورو لگی ۔۔اور بعدازاں یہ اتنے پیسوں میں بکی بھی ۔
جیل کی کوٹھڑی میں ایک بوڑھے شخص کو بظاہر دودھ پلانے والی خاتون لیکن پس پردہ کیا کہانی ہے ؟پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے ۔فرانس میں لوئس 14 کے دور حکومت میں روٹی چوری کے الزام میں ایک غریب آدمی کو سزائے موت سنائی گئی ۔
وہ عورت اس کی اکلوتی بیٹی تھی اور اس کے سیل کی اکلوتی مہمان تھی۔ اسے روزانہ اس سے ملنے کی اجازت تھی لیکن اس کی اچھی طرح سے چھان بین کی جاتی تھی کہ کھانا اندر نہیں لیا جاتا تھا۔
چار ماہ گزر گئے لیکن حکام کو اس وقت پریشانی ہوئی کہ کھانے کو بھی اسے کم دیا جاتا ہے بلکہ نہ ہونے کے برابر تو جیل حکام بھی اس بات کی جاسوسی کرنے لگے ،چھان بین کے بعد انہیں حیرت ہوئی کہ وہ اپنے والد کو دودھ پلانے کے لیے اپنے بچے کا دودھ پوری طرح بانٹ رہی تھی۔ اس کے بعد عدالت کے ججز نے خآتون کی اپنے والد کے لیے شفقت محسوس کرتے ہوئے اسے رہا کر دیا
تاریخ کے اس انوکھے واقعے کی جب پینٹنگ بنی تو اس کی قیمت بھی اس لازوال محبت کا ازالا نہ کر سکی ۔اورعورت کی شفقت کتنی گہری ہے جسے مرد اکثر نظر انداز کرتے ہیں وہ بھی کھل کر سامنے آئی ۔