
باغ ۔۔
باغ آزاد کشمیر میں لاپتہ شاعر کی بازیابی کیلئے احتجاج کیا گیا جس میں مردوں اور خواتین نے شرکت کی۔
لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی بازیابی کیلئے ان کے آبائی علاقہ باغ آزاد کشمیر میں ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے بینراز اٹھا رکھے تھے جن پر بازیابی کیلئے نعرے درج تھے ۔
ریلی نے مین چوک میں اجتماع کی شکل اختیار کی جس میں مقررین نے احمد فرہاد کی رہائی کی مطالبہ کیا گیا۔