
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پردوبارہ آگ بھڑک اٹھی ۔ ریسکیو کی ٹیمیں سی ڈی اے اور دیگر حکام کی جانب سے آگ بجھانے کا آپریشن جاری ہے ۔
گزشتہ روزبھی مارگلہ کی پہاڑیوں پردو مختلف مقامات پر آگ لگی تھی۔ وزیراعظم نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کا نوٹس لیا تھا۔ گزشتہ روز لگنے والی آگ کو بجھانے کے آپریشن میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرزنے بھی حصہ لیا تھا۔ شدید گرمی کے باعث اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں اچانک آگ لگی جو دومقامات پر پھیل گئی تھی۔
وزیر اعظم کا نوٹس
آج پھر اگ کے شعلے بھڑک اٹھے ۔اگرچہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ لگنے کا نوٹس بھی لے لیا اور متعلقہ اداروں کو جلد متحرک ہو کر آگ پر قابو پانے کیلئے کاروائیوں کرنے کا حکم دے دیا
مگر صورتحال اتنی آسان نہیں کہ لگی آگ کو جلدی بھجایا جائے کیونکہ تیز ہوا سخت دھوپ اور مشکل راستے آپریشن میں رکاوٹ ہیں
سی ڈی اے کا آپریشن
سی ڈی اے کے 65 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ ٹریل تھری پرلگی آگ پر قا بو پا لیا گیا ہے۔ ٹریل فا ئیو پر لگی آگ کو بجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ سی ڈی اے کے مطابق تیزہوا اور گرم موسم کیوجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں۔