سابق وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انرجی سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ،قدرتی گیس نہ ہونے کی وجہ سے ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوا ۔۔ حکومت کو انرجی سیکٹرکے لیئے اہم فیصلے کرنا ہونگے ۔۔
اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔۔ جس میں سابق وزیرپٹرولیم ، چیئرمین اوگرا اور توانائی شعبے کے ماہرین نے شرکت کی ۔۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو انرجی سیکٹرکے لیئے اہم فیصلے کرنا ہونگے ۔۔ پاکستان میں پٹرول پمپ لگانے کے لیے 3 سال لگ جاتے ہیں ۔۔ بوجھ صارفین کو ادا کرنا پڑتا ہے،ورچول ایل این جی کے لائسنس تو موجود ہے لیکن کوئی پلانٹ نہیں ہے ۔۔ پٹرولیم سیکٹر میں دس ہزار ٹینکرز کی جگہ پائپ لائنز بچھانے کی ضرورت ہے ۔۔۔ چیئرمین اوگرا مسرورخان نے کہاکہ پاکستان میں ایل پی جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی مواقع موجود ہیں ۔۔۔ کانفرنس میں شریک ماہرین نے کہا کہ توانائی کا شعبہ مثبت پالیسیوں سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے ۔۔۔