کرغیزستان واقعات کے بعد 4 مصری اور 10 کرغیز باشندوں کو حراست میں لیا گیا
پاکستان میں کرغیزستان کے سفیر او اولان بیک توتویائیو نے کہا ہے کہ بشکیک میں اب حالات قابو میں اور پرسکون ہیں کرغیزستان کا دورہ کرنے سے مت گھبرائیں مستقبل قریب میں سیاسی, قونصلر اور قانونی امور پر کرغیز اور پاکستانی وزارت خارجہ میں مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے
پاکستان میں کرغیز جمہوریہ کے سفیر اولان بیک توتویائیو نے آج ایک مخصوص میڈیا پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کرغیزستان میں 18 مئی کے واقعات کے بعد 4 مصری اور 10 کرغیز باشندوں کو حراست میں لیا گیا, اندرونی امور ڈائریکٹوریٹ کے چیف اور 9 افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹایا گیاکوئی شخص شدید زخمی نہیں ہوا بروقت فسادات کو روکنے میں کامیاب رہے اب ذمہ داران کو سزا ملےگی
اولان بیک توتویائیو کا کہنا تھا کہ بشکیک میں اب حالات قابو میں اور پرسکون ہیں کرغیزستان کا دورہ کرنے سے مت گھبرائیں مستقبل قریب میں سیاسی, قونصلر اور قانونی امور پر کرغیز اور پاکستانی وزارت خارجہ میں مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے