
بانی پی ٹی آئی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کی جانب سے ایک بار پھر جج پر عدم اعتماد کا اظہار۔۔۔۔۔ جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ۔۔سیشن جج نے خط میں لکھا ہے کہ ہائی کورٹ فیصلہ کرے کیس ٹرانسفر کیا جائے یا واپس معزز عدالت کو بھیجا جائے، بشریٰ بی بی ، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر تھیں، خاورمانیکا نے مجھ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، عدم اعتماد کی درخواست اس سے قبل خارج کی جا چکی ہے، خاور مانیکا کی جانب سے دوبارہ عدم اعتماد کے اظہار کے بعد اپیلوں پر فیصلہ سنانا درست نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔