حکومت کا معاشی صورتحال میں بہتری کا دعویٰ ۔۔ ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری ۔۔ رواں مالی سال ترسیلات زر، برآمدات، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر، ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی بھی بڑھ گئی۔ وزارت خزانہ نے معیشت سے متعلق ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق رواں مالی سال روپے کی قدر میں بہتری آئی اور مہنگائی اٹھائیس فیصد سے کم ہوکر چھبیس فیصد تک کم ہوگئی۔۔ ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔ برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں رواں مالی سال 5.3 فیصد کی کمی ہوئی۔۔ وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری میں 10 ماہ میں 93.1 فیصد اور زرمبادلہ ذخائر میں 10 ماہ میں 5 ارب ڈالر تک کا اضافہ ہوا۔۔ ایک سال میں روپے کی قدر نو روپے بڑھ گئی ۔۔ 10 ماہ میں ایف بی آر محصولات میں 30.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔۔ اسی طرح نان ٹیکس آمدنی چورانوے اعشاریہ آٹھ فیصد بڑھ گئی جبکہ مالی خسارہ چھبیس اعشاریہ آٹھ فیصد تک بڑھ گیا۔