مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی،ہانیہ عامر کی پریشانی کی کیا وجہ ہے
خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرنے کے بعد اللہ کو جواب دہ کیسے ہوں گی ۔یہ بات انہوں نے خوبصورت ہونے کے باعث سوشل میڈیا پر تصویریں لگا کر پیسے کمانے کے سوال پر جواب میں کہی ۔
مزید کہا کہ ایک تو شوبز انڈسٹری میں ہوں اس لیے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوں دوسرا یہ کہ زہنی صحت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے جو سوشل میڈیا پر کمپین کرتی ہوں اس لیے لوگ زیادہ فالو کرتے ہیں ۔
ازرائے مذاق بولیں کہ اللہ کے سامنے مرنے کے بعد یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ میں زیادہ خوبصورت تھی اس لیے سوشل میڈیا پر تصویریں لگا کر پیسے کمائے ۔