پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز
پاکستانی معشیت کے لیے اہم پیش رفت بھی سامنے آ رہی ہیں ۔ ایم ایم ون سیٹلائٹ چین کے راکٹ سسٹم سے خلا میں روانہ کردیا گیا ۔ سیٹلائٹ سےمواصلاتی نظام میں بہتری آئے گی۔
دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز، ایم ایس سی اینا روشنیوں کے شہر کراچی پہنچ چکا ہے ۔کراچی پورٹ پر سب سے بڑا کارگو جہاز، ایم ایس سی کا کراچی پہنچنا ایک تاریخی لمحہ ہے ۔
جہاز 400 میٹر لمبا ہے َاور 19,368 کنٹینرز لے جانے کی صلاحیت
رکھتا ہے ۔ حیرت انگیز طور پرجہاز کراچی بندرگاہ پر اپنا سامان اتارنے کا آغاز کرے گا اور ایک دن کے مختصر قیام کے بعد اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔