سٹاک ایکسچینج میں پوائنٹس سسٹم کیا ہوتا ہے؟
سٹاک مارکیٹ میں اکثر خبریں اور تجزیے "پوائنٹس میں اضافہ یا کمی” کے حوالے سے سننے کو ملتے ہیں، لیکن یہ پوائنٹس دراصل کیا ہیں اور کس طرح کام کرتے ہیں؟ سٹاک ایکسچینج میں پوائنٹس سسٹم ایک ایسا معیار ہے جو مارکیٹ کے عمومی رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔
سٹاک ایکسچینج کے اہم انڈیکسز جیسے کے ایس سی -100،-30کے ایس سی وغیرہ، منتخب کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں کو یکجا کر کے ایک عددی شکل میں پیش کرتے ہیں، جسے پوائنٹس کہا جاتا ہے۔
اگر مارکیٹ میں زیادہ شیئرز کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو انڈیکس کے پوائنٹس بڑھتے ہیں، اور اگر شیئرز کی قیمتیں گر جاتی ہیں تو پوائنٹس میں کمی آتی ہے۔ اس طرح پوائنٹس سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کے عمومی رجحان اور اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔
پوائنٹس سسٹم سرمایہ کاروں، تجزیہ کاروں اور عام عوام کے لیے ایک آسان اور فوری انداز فراہم کرتا ہے کہ مارکیٹ کس سمت میں جا رہی ہے۔ اس کے ذریعے یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کون سی صنعت یا کمپنی مارکیٹ میں آگے یا پیچھے ہے، اور سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے میں رہنمائی ملتی ہے۔