
اسلام آباد
وزیراعظم شہبازشریف نے گزرے شب پٹرول 15 روپے سستا کرنے کی ہدایت پرزرو ہدایت کی تھی. وزیراعظم آفس سے اس حوالے سے ایک موٹا سٹیٹمنٹ بھی جاری کروایا گیا اور تو اور میڈیا چینلز نے بھی نہ آو دیکھا نہ تاو اور بڑے ریلیف کی خبر بڑے پھٹوں کے ساتھ بریک کی. پھر ہر چینل نے اپنے ہر بلیٹن میں اسے جگہ دی… خبر ریلیف کی ہو اور دور مہنگائی میں… ضرور حبس میں تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح محسوس ہوتی ہے…
اس خبر کو چنے منے ن لیگیوں نے بڑھ چڑھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا… اس کا مقصد عوام کو آگاہ کرنے سے زیادہ کھلاڑیوں کو جلانا تھا.. خیر عوام نے بھی اسے حکومت کی طرف سے اچھا اقدام سمجھا… لیکن رات کے بارہ کیا بجے…. سب الٹ پلٹ یوگیا امیدی ٹوٹ گئی کیونکہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مانند پٹرول چار روپے کچھ آنے سستا ہوا..
ہم نیوز نے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کو نظرانداز کیا گیا. وزارت خزانہ نے 15 روپے ریلیف دینے سے انکار کیا…
اب یہ واقعی انکار والا معاملہ تھا یا شہباز اسپیڈ صاحب کی بھڑک…
یہ تو آپ جود اندازہ لگائیں لیکن ایک بات ضرور ہے کہ یکم جون کو عوام کے ساتھ پرینک آف دی ائیر ہوگیا… جیو. اے آر وائی سمیت دیگر چینلز کے ساتھ ہاتھ ہوگیا… اور وجیراعظم اعجم کے بیان کی بے اجتی ہوگئی…