
محکمہ تعلیم جہلم نے اساتذہ کو گرمیوں کی چھٹیوں میں فلمیں دیکھنے کی ہدایت کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا ملک میں تبصروں و تجزیوں کا دلچسپ سلسلہ شروع ہوگیا ۔بعض محکمے تعلیم کے اس اقدام کو سراہا رہے ہیں تو بیشتر مخالفت بھی کررہے ہیں ۔
ضلع جہلم کے اساتذہ کو ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلمیں دیکھنے کی ہدایت نوٹیفکیشن کے ذریعے کی گئی سی ای او ایجوکیشن رانا جاوید اختر نے بتایا کہ نوٹیفکیشن ڈپٹی ڈی اوعبدالکریم نے جاری کیا، فلمیں سبق آموز ہیں تاکہ وہ تعلیمی میدان میں بچوں کی مدد کرسکیں۔
محکمہ تعلیم نے اساتذہ کو چھٹیوں کا جو ٹاسک دیا ۔ اس میں اُنہیں دیکھنے کے لیے چند ہالی ووڈ و بالی ووڈ فلمیں تجویز کی گئیں ۔۔
بالی ووڈ کی فلم – تارے زمین پر:
یہ ایک دل کو چھو لینے والی کہانی جو خصوصی بچوں کے مسائل اور ان کی قابلیتوں پر روشنی ڈالتی ہے۔
– ہچکی۔۔۔۔ اس فلم میں معذوری کے باوجود عزم اور حوصلے کی مثال کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔
– بلیک۔۔۔ ایک نابینا اور بہری لڑکی کی کہانی جو اپنے استاد کی مدد سے مشکلات پر قابو پاتی ہے۔
I Am Kalam
ایک غریب بچے کی کہانی جو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے متاثر ہو کر اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔
Swades
ایک این آر آئی کی اپنے ملک کی خدمت کے لیے واپسی اور سماجی تبدیلی لانے کی کوشش
ہالی ووڈ کی فلم
A Beautiful Mind:
نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات جان نیش کی سچی کہانی، جو ذہنی بیماری کے باوجود عظیم کامیابی حاصل کرتا ہے۔
Forrest Gump
ایک سادہ دل آدمی کی کہانی جو اپنے خلوص اور مستقل مزاجی سے زندگی میں مختلف کامیابیاں حاصل کرتا ہے۔
The Theory of Everything
معروف سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی زندگی اور ان کی تحقیق پر مبنی فلم۔
The Pursuit of Happiness
: مشکلات کے باوجود ایک شخص کی اپنےخوابوں کی تکمیل کی جدو جہد کی داستان۔
Good Dinosaur
دوستی اور خاندان کی اہمیت پر مبنی ایک دلکش اینیمیٹڈ فلم۔
Wall-E
مستقبل میں زمین کی صفائی کرنے والے ایک روبوٹ کی کہانی، جو محبت اور ماحولیاتی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
Good Will Hunting
ایک غیر معمولی ذہین نوجوان کی کہانی جو اپنے ماضی سے لڑتا ہوا اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرتا ہے۔
The Great Debaters
ایک سچی کہانی پر مبنی فلم جس میں ایک بحث و مباحثے کی ٹیم کی جیت کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔
Spirit
آزادی اور دوستی کی خوبصورت کہانی جس میں ایک جنگلی گھوڑے کی جدو جہد کو پیش کیا گیا ہے۔
Up
عمر رسیدہ شخص کی مہم جوئی کی کہانی جو زندگی کے نئے معنی تلاش کرتا ہے۔
Spirited Away
ایک جاپانی اینیمیٹڈ فلم جو جادوئی دنیا میں ایک بچی کے مہم جوئی کی داستان ہے۔۔
اس کے علاوہ بھی کئی فلمیں ہیں جنہیں ایک بار ضرور دیکھنا چاہیے کیونکہ ہمارے مائنڈ میں فلم لفظ آتے ہی سکرین پر کچھ اور ہی چلنا شروع ہوجاتا ہے ۔ ہر فلم گندی نہیں ہوتی ۔۔ بعض میں تاریخ اور موجودہ حالات اور مستقبل سے مستقبل کافی پر اثر انفارمیشن ہیں لہذا آپ بھی اس گرمی کے سیزن میں دھوپ میں جلنے کے بجائے چند ایک ضرور دیکھ لیں ۔