
ٹی 20 ورلڈ کپ میں میزبان امریکہ کی دھماکہ خیز انٹری..پہلے میچ میں کینیڈا کو بآسانی شکست دے دے دی.
کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 194 رنز بنائے.
دوسری اننگز میں امریکہ نے بڑے ہدف کے تعاقب میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی. کپتان ارون جونز نے کینیڈا کے گیند بازوں کو دھو ڈالا… جونز نے 22 گیندوں پر تیز رفتار نصف سنچری بنا ڈالی.10 بلند و بالا چکھے مارے… جو کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں ریکارڈ ہے… یوں جونز امریکہ کا ہیرو بن گیا
میچ کے دوران کینیڈا کےباولر گارڈسن ایک اوور میں 33رنز دیئے…
میچ کی دلچسپ بات یہ بھی رہی کہ اس میں نیوزی لینڈ کے کرکٹر کیری انڈرسن نے امریکہ کی نمائندگی کی. انڈرسن کیویز کی طرف نمائندگی کرچکا ہے.