
ممبئی کی فلم نگر میں فلموں کے ساتھ ساتھ ایسی ایسی حقیقی کہاںی بھی بنتی ہے جو اربوں روپے مالیت سےبننے والی فلم سے کم نہیں ہوتی
حال ہی میں مشہور ٹی وی شو بگ باس سے شہرت پانے والے منور فاروقی اور اس کی محبوبہ مہہ جبین کی کہانی بھی کسی فلم سے کم نہیں ہے
منور ان دنوں مہہ جبین کوٹ والا کے ساتھ اپنی خفیہ دوسری شادی کے لیے سرخیوں میں ہیں۔ مبینہ طور پر 26 مئی کو دوسری شادی کی، جس میں قریبی خاندان اور دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کے بعد مہہ جبین کے ساتھ ان کی پہلی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق مہہ جبین سے ان کی ملاقات صرف 2 ماہ قبل ہوئی تھی۔ منور کا تعارف مہہ جبین سے اداکارہ حنا خان نے کروایا تھا۔دونوں کی ملاقات کا اہتمام بھی اداکارہ حنا خان نے کیا تھا۔ ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق تقریباً دو ماہ قبل ایک تقریب میں حنا نے مہہ جبین کو منور کے پاس بھیجا تھا ان کا میک اپ کرنے کے لئے۔ یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ بس یہیں ایک بیٹے کا باپ، جو پہلے سے ایک بیٹی کی ماں ، مہہ جبین کو دل دے بیٹھے ۔
دو ماہ کے اندر ہی دونوں نے شادی کا منصوبہ بنایا اور ایک ہو گئےحنا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی، جس میں بیک گراؤنڈ میں گانا ‘میرے یار کی شادی کی ہے’ چل رہا تھا۔