
اسلام آباد۔۔۔۔معروف اینکر پرسن اور تجزیہ کار امیرعباس کہتے ہیں کہ چینلز کہیں اور سے کنرول ہوتے ہیں۔ تمام ٹی وی چینلز کی چابی کہیں اور ہے ۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت ملک میں چینلز ختم ہوگئے ہیں ۔ پاکستانی قوم سچ سننا چاہتی ہے۔لیکن چینلز پرسچ نہیں بولنا دیا جاتا ۔
امیر عباس نے کہا ہے کہ لوگوں کو سچ کی تلاش ہے اور اسی وجہ سے لوگ اب سوشل میڈیا کی طرف جارہے ہیں ۔کیونکہ چینلز پر سچ نہیں بولا جاتا ،۔۔ یاد رہے امیر عباس مختلف چینلز پر پرگرام کرچکے ہیں اس وقت وہ جی ٹی وی نیوز پر پروگرام کررہے ہیں