
اسلام آباد۔۔۔ابن کریم
چین کی چاند گاڑی چانگ ای 6 چاند کے کم نظر آنے والے سطح پر پہنچ گئی اور نایاب نمونے حاصل کیے۔
دو دن قبل دوست ملک کی جانب سے جاری ہونے والی اس اچھی خبرپر چینی توخوش ہیں ہی ساتھ پاکستانی قوم بھی چین کی چاند گاڑی چاند پر لینڈ کرنے پر خوشی سے نہال ہیں لیکن بعض لوگوں کی چھٹی حس کچھ اور ہی بول رہی ہے ۔
انڈیپڈنٹ اردو نے جب اس خبر کا لنگ سماجی رابطہ سائٹ فیس بک کے وال پر آویزاں کردی تو پاکستانی صارفین کی بڑی تعداد نے اس وال پر لٹکے لنک پر سب سے زیادہ آئی کیوب سے متعلق سوالات داغے ۔۔۔ کہ ہمارے پارسل یعنی ۔۔آئی کیوب ۔۔ کا کیا بنا ۔ وہ کدھر پہنچا ۔۔کب واپس لوٹے گا ۔ہم چاند کا نیا روپ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔
یہ تو تھے پاکستانیوں کی عمومی رائے یا عام سے سوالات۔ مگر بعض صارفین نے چاند پر لینڈنگ اور دنیا کے مختلف ممالک کے قمری مشن کو مشکوک قرار دیا ۔
مثلاراشد علی چیمہ نامی صارف نے بے یقینی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا یہ سارے ویڈیوز تو اینیمیٹڈ ہیں آج تک تو کوئی چاند پر اترا ہی نہیں ۔
ہدایت خان جانی نامی صارف نے اس سے بڑھ کر شک کا ظاہر کرتے ہوئے لکھا کیا چانگ چھ کی لینڈنگ کے وقت وہاں کیمرہ مین پہلے سے موجود تھا جس نے اس کی فوٹیج بنائی ۔
سب سے دلچسپ اور تشویشناک کمنٹ دیدار نامی صارف کیا ۔ انہوں نے لکھاجس دن تیسری جنگ عظیم شروع ہوئی اس دن چاند کو جنگی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اسی طرح ایک اور صارف نے دھرتی پر رہنے والے انسان کو جھٹکا دیتے ہوئے کہا انسان عجیب مخلوق ہے اس دھرتی کو غیر آباد کررہاہے اور چاند پر گھر بنانے کا سوچ رہاہے ۔
مطلب جتنے منہ اتنی باتیں ۔ اب آئی کیوب جب چاند کے تاریک سائڈ کی تصاویر زمین پر بھیجے گا تو اس دن صارفین کو اپنے سوالوں کے جواب ملیں گے ۔