
اڑن کیل ۔۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے خوبصورت ترین مقام اڑنگ کیل میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ رنگا رنگ فیسٹیول کی تقریبات 30 مئی سے 2 جون تک جاری رہیں۔ فیسٹیول میں مقامی لوگوں کے علاوہ پاکستان سے آئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
سپورٹس فیسٹیول میں آزاد کشمیر بھر سے کھلاڑیوں نے رسہ کشی، تیر اندازی، پینٹ بال، شِیپ ریس اور تصویر کشی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ اور پولو میچ بھی فیسٹیول کا حصہ تھے۔ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں برگیڈ کمانڈر کیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
گلو کاروں نے کشمیری، شینا اور پشتو گانوں کی دھنوں سے حاضرین کو مسحور کیا۔ اس موقع پر مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز، اعزازی شیلڈز، تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے گئے۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاک فوج ہمیشہ اپنے لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے
اہل علاقہ نے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کا کامیاب فیسٹول کرانے پر شکریہ ادا کیا جبکہ سیاحوں اور مقامی آبادی نے اڑنگ کیل میں منعقدہ فیسٹیول کو خوش آئند قرار دیا