کھائیں گے تو زندہ رہیں گے۔اشیا خوردنوش میں کیا سستا کیا مہنگا ہوا
اپریل کی نسبت گزشتہ ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کمی ریکارڈ، مئی میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 11.76 فیصد ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں مہنگائی کی اوسطاً شرح 24.52 فیصد رہی،
ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، اپریل کی نسبت گزشتہ ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کمی ریکارڈ، مئی میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 11.76 فیصد ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں مہنگائی کی اوسطاً شرح 24.52 فیصد رہی،
سالانہ بنیادوں پر مئی میں پیاز 87 فیصد، ٹماٹر 55 فیصد مہنگے ہوئے، گزشتہ ماہ مچھلی 30 فیصد، تازہ سبزیاں 19 فیصد مہنگی ہوئیں، مشروبات 24فیصد، خشک میوہ 23 فیصد مہنگے ہوئے، دال ماش 22 فیصد، چینی 19 فیصد مہنگی ہوئی، خشک دودھ22 فیصد، مٹھائی 16فیصد مہنگی ہوئی، دال مسور 15 فیصد، بیکری آئٹمز 11 فیصد، گیس چارجز 318 فیصد، بجلی چارجز 59 فیصد بڑھے، ٹرانسپورٹ سروس 32 فیصد تک مہنگی ہوئی، گزشتہ ماہ فی درجن انڈوں کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ ماہ کے دوران ٹماٹر، پیاز 51 فیصد، چکن 32 فیصد سستا ہوا، آٹا 20 فیصد، تازہ پھل 8 فیصد سستے ہوئے، مئی کے دوران تازہ سبزیاں، دال مسور، مصالحے، چاول بھی سستے ہوئے، ماہانہ بنیادوں پر خشک میوہ، دال مونگ، مچھلی بھی سستی ہوئی،