سویٹ ایز مرشد ۔۔۔ محبت یا مارکیٹ اسٹریٹجی ۔۔ بحث چھڑ گئی
واشنگٹن ۔۔۔
پھلوں کا بادشاہ آم میٹھا ہی نہیں بلکہ بہت میٹھا ہوتا ہے بالخصوص پاکستانی آم جو بالکل عام نہیں ۔ اچھی کوالیٹی کے عام زیادہ تر ایکسپورٹ کیے جاتے ہیں جو بیرون ملک ٹھاک ٹھاک داموں فروخت ہوتے ہیں ۔
مگر اب ایک تصویر سامنے آگئی ہے جو امریکی کے کسی اسٹور کی ہے جہاں پھلوں کے سیکشن میں آموں کی الماری کےسامنے ایک پوسٹر آویزاں ہے جس پر سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویراس کیپشن کے ساتھ نظر آرہی ہے ۔۔سویٹ ایز مرشد۔ یعنی میٹھا اتنا ،،جتنا میرا مرشد۔
امریکی اسٹور میں یہ تصویر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بے پناہ محبت کا اظہار ہے یا آم بیچنے کا نیا طریقہ ، اس پر لوگوں کی مختلف رائے سامنے آرہی ہے ۔ تحریک انصاف کے حامی اسے خان کے ساتھ اظہار یکجہتی سمجھتے ہیں جبکہ دیگر پارٹیوں کے حامی اسے مارکیٹ اسٹریٹجی بتا رہے ہیں ۔ اب یہ معاملہ اصل میں ہے کیا آپ بھی رائے بھی دے سکتے ہیں ۔۔