
نئی دہلی
بھارت میں اس بارایگزیٹ پول کے برعکس لوک سبھا انتخابات کےنتائج سامنے آئے ہیں ۔ حکمران جماعت بی جے پی جس نےلوک سبھا الیکشن میں چارسوسیٹوں پر جیت کا لکش رکھا تھامشکل سے کامیاب حاصل کرسکی ۔ بھاری اکثریت کا خواب چکنا چور ہونے کے بعد اب بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو حکومت بنانے کیلئے مزید جوڑ توڑ کی ضرورت پڑے گی۔
مودی کا زوال
بھارتی وزیراعظم نریدرا مودی نے اپنے حلقے وارنثی کی سیٹ پر کامیابی تو حاصل کرلی لیکن اس بار انہیں پچھلی بار کی نسبت 63 فیصد کم ووٹ ملے ہیں ۔مودی نے ساٹھ ہزار ووٹوں کی برتری سے جیت درج کرادی ہے حالانکہ اس حلقے میں اس بار 70 ہزار نئے ووٹ درج ہوئے تھے ۔
وارنثی حلقے میں مودی کے مد مقابل انڈیا اتحاد اور یوپی میں کانگریس کے صدر اجے رائے تھے ۔ ٹائمز آف اندیا کے مطابق مودی کے مخالف امیدوار کو تواقعات سے بڑھ کر ووٹ ملے ہیں ۔ مودی نے تو جیت درج کردی لیکن ووٹرز کا رجحان یقینا مودی کیلئے پریشان کن ہے ۔
ایودھیا میں شکست
دوسری طرف ایودھیا کے لوگوں نے بھی بی جے پی کے امیدوار کو شکست دے کر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ یہ وہی حلقے ہی جہاں بابری مسجد کو شہید کرکے رام مندر تعمیر کیا گیا تھا ۔ یہاں کے لوگوں نے انتہا پسند جماعت بی جے پی کو ووٹ کی پرچی سے جواب دے دیا کہ یہاں مسجد کا مسمار کرکے مندر بنانا غلط فیصلہ تھا۔