
دنیا بدل گئی ،ترقی یافتہ اقوام کہاں سے کہاں پہنچ گئیں لیکن پاکستان کے نئی نسل کو اب بھی روایتی تعلیمی نظام کا سامنا ہے جس کے باعث نہ صرف نوجوان نسل باقی ممالک کے نوجواں سے پیچھے رہ گئی بلکہ ملک و قوم کی ترقی بھی رک گئی ۔
لیکن گھبرانے کی بات نہیں ہے کیونکہ یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔چلو، پڑھو پاکستان۔۔ ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو روزگار میں با اختیار بنانا ہے ۔ اس پلیٹ فارم نے اب شہری آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک جدید بل بورڈ تیار کیا۔ یہ بل بورڈ آلودہ ہوا میں کاربن ڈائی ایکسائڈ کھینچتے ہیں ۔ ان کے اندر طاقتورپنکھےلگے ہوئے ہیں جو اسموگ کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے بعد صاف ہوا واپس نکال دیتے ہیں ۔
بل بورڈ میں جدید ہوا کے معیار اور بہاؤ کے سینسر ہیں جو کلاؤڈ کو ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرتے ہیں، جس سے صارف دوست جی یو آئی کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا سکتی ہے۔
گویا یہ درختوں کے مانند ایک سسٹم ہے جس طرح درختوں کے پتے زہریلی گیس جذب کرتی اور صاف ہوا چھوڑتے ہیں اسی طرح یہ خود کار سسٹم بھی کام کرتا ہے