
راولپنڈی کی عدالت نے ن لیگی رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔
سابق ایم پی اے چودھری عدنان ٹارگٹ کلنگ کیس میں نامزد ملزم سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی جبکہ بیٹوں اور بھائی کی ضمانت منظور کر لی گئی
ضمانت مسترد کرنے کا حکم ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا سہیل نے فریقین وکلاء کے دلائل سماعت کے بعد جاری کیا
ملزمان آج صبح عدالت میں حاضری کے بعد واپس روانہ ہو گئے تھے۔ نامزد ملزمان میں سابق لیگی سینیٹر چوہدری تنویر ،ایم این اے دانیال چودھری ،چودھری چنگیز ،اسامہ چودھری شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف سول لائنز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان پر سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عدنان کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے
چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائنز گیٹ کے سامنے گاڑی میں فائرنگ کرکےقتل کیا گیا تھا، قتل کی تفتیش کے دوران ایک ٹارگٹ کلر کو پولیس نے کراچی سے گرفتار کرکے راولپنڈی منتقل کیا تھا
سابق سنیٹر چوہدری تنویر خان نے اپنے بھائی چوہدری چنگیز اور بیٹوں بیرسٹر دانیال چوہدری ۔چوہدری اسامہ کے ملوث ہونے کی تردید کرچکے ہیں