
پاکستان کے جمعرات کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے کی قوی توقع۔پاکستان جمعرات کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے نئے 5 غیر مستقل اراکین میں سے ایک منتخب ہو سکتا ہے جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان ایشائی نشست کا دعویدار ہے ۔سفارتی زرائع کے مطابق پاکستان کے جمعرات کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے کی توقع ہے پاکستان جمعرات کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے لیے 5 غیر مستقل اراکین میں سے ایک منتخب ہو سکتا ہے سفارتی زرائع کا کہنا ہے کہ منتخب ہونے والے رکن یکم جنوری 2025 سے 2026 تک دو سال کے لیے خدمات انجام دیں گے یہ نئے ممالک جاپان ایکواڈور مالٹا موزمبیق اور سوئٹزرلینڈ کی جگہ لیں گے جن کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہوگی۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ہے جبکہ 53 رکنی ایشائی ممالک کے گروپ نے بھی پاکستان کی حمایت کر دی ہے ۔سفارتی زرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین ممالک کو کسی بھی قرارداد یا فیصلے کو ویٹو کرنے کا حق حاصل ہے جبکہ 10 غیر مستقل اراکین کو جنرل اسمبلی منتخب کرتی ہے سلامتی کونسل انتخابات میں پاکستانی وفد کی قیادت اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ منیر اکرم اور عثمان جدون کر رہے ہیں۔۔۔۔