
اسلام آباد…
معروف خواجہ سرا نایاب علی نے صارم برنی کی گرفتاری کو لیکر بڑا انکشافات کردیا.
انہوں نے ایکس پر ٹویٹ کیا لکھاڈیڑھ سال پہلے صارم برنی کی اہلیہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو ذہنی بیمار کہہ رہی تھی تو دوران لائیو شو میں نے ان کو یاد دلایا کہ کس طرح ایک مخنث بچے کی حوالگی کے بدلے ڈیڑھ کروڑ مانگا گیا۔ موصوفہ ناراض ہو گئیں اور عدالت میں ایک ڈی فیمیشن کا کیس فائل کیا جس کے بارے میں مجھے لاعلم رکھا گیا۔
نایاب نے مزید کہا کہ سندھ کے دور دراز علاقہ میں یکطرفہ عدالتی کاروائی کروائی گئی ۔ لیکن آج ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ سچ کیا ہے ۔ بچے کسی بھی ادارے میں محفوظ نہیں چاہے وہ مدرسہ ہو یا یتیم خانہ ۔