
نیو یارک۔۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں اپنی مہم کا آغاز کیا ہے۔ گرین شرٹس اپنے پہلے میچ میں امریکہ کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ میچ ڈیلاس کے گرینڈ پریری سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں گروپ اے میں ہیں۔
میچ میں بابر اعظم نے 44 رنز کی اننگ کھیل کر بھارتی ٹیم کے مانہ ناز بلے باز ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ تور دیا۔