
اگر وہ جیت جائے وہ ہار جائے ۔۔۔۔۔یہ تو بچپن سے سنتے نظر آئے لیکن فائنل یا سیمی فائنل کے لیے ۔
لیکن اس بار گروپ سٹیج پر ہی اگر مگر پھر مگر اگر کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست کے بعد جہاں شائقین کرکٹ لعن تعین کر رہےہیں وہیں ٹیم کے لیے اگر مگر بھی سجائے بیٹھےہیں ۔
گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل پر امریکہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انڈیا 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان، کینیڈا اور آئرلینڈ صفر پوائنٹس کے ساتھ تیسرے چھوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں ۔
اب اگر مگر سے بچنا ہے تو پاکستان کو اگلے تینوں میچ جینتے ہوں گے لیکن ایسے کیسے ممکن ،
اگر پاکستان اپنے باقی تینوں میچ جیت جاتا ہے تو اُسے دعا کرنا ہو گی کہ آئرلینڈ اپنے میچ میں امریکہ کو ہرا دے یا پھر انڈیا بڑے مارجن سے امریکہ کو شکست دے دے۔
اگر پاکستانی ٹیم 3 میں سے 2 میچ جیت جائے بھی تو دعا کرنی پڑے گی ۔کہ امریکہ کی آئرلینڈ اور انڈیا سے شکست ہو۔
انڈیا اپنے دو میچ ہارتا جائے اور پاکستان 3 میچ جیتے تو پاکستان اور امریکہ کوالی فائی کریں گے ۔
اگر پاکستان اپنے تینوں میچ جیتتا ہے اور امریکہ آئرلینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو اس صورت میں پاکستان، انڈیا اور امریکہ کے درمیان فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی صورت میں ہو گا۔اور نیٹ رن ریٹ کو بھی ڈرپ لگنے والی ہے ۔