
اسلام آباد کے ٹریل فائیو میں جاں بحق ہونے والے طٰحہ کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی
ابتدائی رپورٹ کے مطابق طٰحہ کے جسم پرکسی قسم کے نشانات نہیں پائے گئے۔۔ جسم کی تمام ہڈیاں بھی صحیح سلامت پائی گئی ہیں۔۔ طالبعلم کی سیرولوجیکل رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔۔ جس میں زہر خورانی کے حوالے سے چیک کیا جائے گا۔ میڈیکل ایگزامینیشن کے لیے نمونے پہلے سے لاہور بھجوائے جا چکے ہیں۔