
انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے پر 18 ہزار 902 افراد کی سمیں بحال،اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار نان فائلرز کی موبائل سمیں مرحلہ وار بلاک کی گئیں،روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار افراد کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کو بھیجا جارہا ہے،۔۔
ایف بی آر کی جانب سے اب تک نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔۔ نان فائلرز کے خلاف کارروائی جاری ہے ، حکام نے بتایا کہ اب تک 1لاکھ 5 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز مرحلہ وار بلاک کی جاچکی ہے۔ ۔
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار افراد کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کوبھیجا جارہا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ انکم ٹیکس گوشوارےداخل کرانے اور ٹیکس قوانین پرعملدرآمد کے بعد 18ہزار902افرادکی سمز بحال بھی کی گئیں ،
ایف بی آر کے مطابق ابتدائی فہرست میں5 لاکھ 6 ہزار 671 بڑے نان فائلرز کی نشاندہی کی گئی،انکم ٹیکس جنرل آرڈرکےتحت موبائل سمزبلاک کی جارہی ہیں۔دوسری طرف حکام نے بتایا کہ ٹیکس فائلرز کی سم بلاک کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ۔