
موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر حادثے کا شکار ہوا ہے ۔ حادثے کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر جانبحق ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ گیس باؤزر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش ایا ۔ بریک فیل ہونے کی وجہ سے گیس باؤزر سڑک پر موجود درمیانی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے انے والی گاڑی سے ٹکرایا۔ حادثے میں دونوں گاڑیاں کھائی میں جا گرے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس باؤزر راولپنڈی سے فیصل اباد کی جانب جا رہا تھا، جو کہ خالی تھا۔ موٹروے پولیس کی بھاری نفری سینیئر افسران کہ ہمراہ موقع پر پہنچ گئی ۔