سری نگر میں عائشہ کا ٹی اسٹال سب کی توجہ کا مرکز بن گیا
سری نگر:
مقبوضہ کشمیر کےگرمائی دارالحکومت سری نگر میں ایک ایسا چائے خانہ ہے جو آج کل توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ ٹی سٹال کوئی مرد نہیں بلکہ ایک خاتون چلا رہی ہے جس کا نام عائشہ ہے ۔
ایک بچے کی ماں عائشہ سری نگرمیں چائے کا اسٹال کھولنے والی پہلی خاتون بن گئی ہے۔
عائشہ کی کہانی اس وقت وائرل ہوئی جب ایک فوڈ بلاگر نے اس کا انٹرویو کیا، جس کے بعد صحافیوں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس نے اپنے بچوں کو جائز اور قانونی ذرائع سے بہتر زندگی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
عائشہ کہتی ہیں کہ کوئی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا ہے ۔ وادی کشمیر میں اگرچہ خواتین گھر کے اندر کی ذمہ داریاں پوری کرتی ہیں لیکن باہر بھی ان پر کوئی پابندی نہیں ہیں ،عائشہ اپنی آزادی اور اپنے خاندان کے لیے بہتر زندگی کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔
عائشہ کا چائے خانہ خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک علامت بن گیا ہے، جو کشمیر میں صنفی مساوات اور کاروباری شخصیت کے بارے میں بات چیت کو ہوا دے رہا ہے۔