
اسلام آباد ۔۔۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں نے تنخواہوں پر ٹیکس کیخلاف احتجاج کیا ۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے سیٹیوں سے کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔
صحافیوں نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ سرکاری ملازمین پر ٹیکسوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے۔ سیلری کلاس پر ٹیکسوں کی مد میں 75 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے
میڈیا نمائندوں کا کہنا تھا کہ نان سیلری کلاس پر 150 ارب روپے ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ یہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے اس کیخلاف احتجاج کررہے ہیں