
امریکا کے مقبول ٹاک شو کی معروف میزبان اوپرا ونفری کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے کئی دہائیوں تک ٹی وی اسکرین پر راج کیا ہے ۔ وہ یہ شو 1986 سے 2011 تک کرتی رہیں ۔ انہوں نے ادکاری بھی کی اور کئی پروگرامز پرڈیوس بھی کئے ۔ جب انہوں نےٹاک شو سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ اوپرا ونفری نے ایک چوتھائی صدی تک 65,000 غریب لوگوں کی کفالت کی اور وہ بھی ڈھنڈورا پیٹے بغیر اور کسی کو بتائیے بغیر۔
الوداعی تقریب میں ان میں سے بہت سے لوگ اسٹیڈیم میں شریک ہوئے اور 450 لوگ موم بتیاں لے کر آئے۔ان میں سے پانچ ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر تھے جنہوں نے اس کا خلاصہ کرتے ہوئے ایک مختصر خطبہ دیا۔
اگر اوپرا کا سایہ ہمارے سروں پر نہ ہوتا تو اب ہم اس سے مختلف جگہ پر ہوتے۔
اگر ایک انسان 65 ہزار لوگوں کی زندگی بدل سکتا ہے؟ اوروہ بھی چھپ کر؟ تو ہمارے سرمایہ دار ، بڑے بڑے اینکرز براڈکاسٹرز کہاں ہیں ؟
سقراط کہتے ہیں انسانیت کوئی مذہب نہیں ہے، بلکہ ایک درجہ ہے جس تک کچھ لوگ پہنچتے ہیں