ہائبرڈ ، الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پردی جانے والی رعایت ختم

0

 

 

 

سیلز ٹیکس چھوٹ ختم ۔۔ رعائتیں اوراستثنیٰ بھی بند ۔۔ مہنگی گاڑیوں کے شوق رکھنے والوں پرسرکار کا چل گیا وار ۔۔

جی ہاں ۔۔!! حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2013 میں ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی پر دی جانے والی رعایت ختم کردی ۔۔ وزیرخزانہ کے مطابق مقامی طورپرہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری شروع ہوچکی جس کے باعث مقامی صنعت کوفروغ دینے کیلئے حکومت کویہ فیصلہ کرنا پڑا۔

نئے بجٹ میں گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ۔۔ جس کے مطابق 850 سی سی تک کی گاڑی پر25 ہزارروپے ، 850 سے 1000 سی سی گاڑیوں پر40 ہزار ، 1000 سی سی سے 1300سی سی تک  پر67ہزار500 روپے اور1300 سے 1800سی سی پرایک لاکھ 20 ہزار روپے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح موبائل فونز کی مختلف کیٹگریز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا ۔۔ تانبے ، کوئلہ ، کاغذ اورپلاسٹک کے اسکریپ پر ودہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔۔ اسٹیل اورکاغذ کی مصنوعات کی درآمد ڈیوٹیزکی شرح میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ شیشے کی درآمدی مصنوعات پردرآمدی ڈیوٹی کوختم کردیا گیا

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پرلیوی میں 20 روپے کا اضافہ ہوگا۔۔ جس کے بعد پٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے وصول کی جائے گی۔۔!!

Leave A Reply

Your email address will not be published.