امریکہ آئرلینڈ میچ ہو گا،موسم بھی بہتر ہو گیا،پاکستان ٹیم کے لیے سپر ایٹ کوالیفائی کرنا آسان
ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ اور امریکا کے میچ کے حوالے سے موسم کو لے کر چہہ مگویاں دم توڑ گئیں ۔دوران میچ بارش کا امکان صرف 30 فیصد رہ گیا۔ اگر امریکا اور آئرلینڈ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کے سپر ایٹ میں جانے کے امکانات روشن ہو سکتےہیں ۔۔
اگر بارش کے باعث میچ نہیں ہوا تو امریکا سپر 8 مرحلے میں جائے گا اور پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔
میچ کے دوران دن 12 بجے کے لگ بھگ بارش کا 30 فیصد امکان ہے، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔
میچ کا کوئی نتیجہ نکلے اس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ٹیمیں کم از کم 5 اورز کا کھیل لازمی کھیلیں ۔۔
میچ کے لیے 90 منٹ کا اضافی ٹائم بھی موجود ہوگا۔