

تیز دھار فتووں کی
جان لیوا بارش میں
شورِ نعرہ حرمت میں
قتل کے یہ پروانے
روز روز آتے ہیں
’’غازیوں ‘‘ کے ہاتھوں سے
لوگ مارے جاتے ہیں
جاہلوں کی صورت میں
قاتلوں کی صورت میں
ہم پہ جو یہ نازل ہے
وہ عذاب کافی ہے
عدل اور عدالت کا
جھنجھنا اضافی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاد رہے دو روز قبل سوات میں سیالکوٹ کے سیاح کو توہین قرآن کے الزام پر مقامی ہجوم نے زندہ جلادیا…
مدین کے ایک ہوٹل کے ویٹر کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شخص نے مبینہ طور پر قرآن پاک کے اوراق جلائے، پولیس نے ملزم تھانے منتقل کر دیا، مدین کے مشتعل عوام نے پولیس سٹیشن مدین پر حملہ کر دیا، مظاہرین نے مدین پولیس سٹیشن کو آگ لگا دی، مشتعل عوام نے مبینہ ملزم کو پولیس حراست سے زبردستی نکال کر سڑک پر گھسیٹ کر مار دیا، مظاہرین نے ملزم کی لاش کو مدین بازار میں آگ لگادی۔۔۔۔