
اسلام آباد۔۔
پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار نے سابق آرمی چیف پربڑا الزام لگادیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ایک سفارتخانے کی طرف سے رابطہ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ صاحب چاہتے ہیں کہ آپ تحریک انصاف چھوڑ دیں، باجوہ صاحب کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی ایک سال سے جیل میں بیٹھے ہیں ۔۔
پروگرام سینٹر سٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا ہے میں نے کبھی کسی ایمبیسی کا نام نہیں لیا، مجھے شرم آتی ہے ہمیں بکاؤ مال سمجھا جاتا ہے، کیا کبھی ایسا ہوسکتا ہے کہ پاکستانی سفیر دوسرے ملک جا کر کسی کو کوئی پارٹی چھوڑنے کا کہے؟ ان کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف باجوہ صاحب کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی ایک سال سے جیل میں بیٹھے ہیں، یہ حکومت امریکی صدر جوبائیڈن کی پراکسی حکومت ہے۔