
نئی دہلی ۔۔۔
مودی ہو یا پاکستانی منڈا ارشد چائے والا ۔۔ راتوں رات شہرت کی بلندیاں حاصل کرنے والی حقیقتیں آپ دیکھ چکے ہیں ۔اب ایک اور چائے والا دنیا بھر میں مشہور ہورہا ہے ۔ یہ ہے بھارت کی ریاست ناگپور کے چائے فروش ڈولی چائے والا ۔۔
اس سال فروری میں دنیا کے امیر شخصیت بل گیٹس کو چائے پیش کرنے کے بعد ناگپور کی مشہور چائے فروش ڈولی چائے والا کو کافی شہرت اور پہچان ملی ہے۔
انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔ اب تک ڈولی چائے والا کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
حال ہی میں ان کی تازہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں چائے فروش مالدیپ کے دورے پر گئے ہوئے ہیں اور ساحل سمندر پر آنے والے لوگوں کو چائے بناتے اور پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو نے انسٹاگرام صارفین کی جانب سے متعدد ردعمل کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا۔ وہ سوشل میڈیا کا اچھا استعمال کرنا جانتا ہے۔ایک اور صارف نے لکھا سب کچھ ممکن ہے اگر آپ محنت کریں۔
صارفین کی تنقید یا تعریف اپنی جگہ لیکن ناگپوری نوجوان نے اپنے منفرد انداز اور اسٹائل کی بدولت دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے ۔ ڈولی والے کا چائے ڈولنے کا انداز سب کو بھا جاتا ہے اسی وجہ سے ہر کوئی اس کے اسٹال پر ایک کپ چائے ضرور پی لیتا ہے ۔ بھارت سمیت دنیا کی مشہور و معروف شخصیات تک اس ٹی سٹال پر گرما گرما چائے کے چسکے لگا چکے ہیں ۔
مائیکرو سافٹ ویئر کے بانی بل گیٹس نے اس سٹال پر چائے پینے کے بعد یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گرما گرم چائے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ہندوستان واپس آنے کے لیے پرجوش ہیں۔