
تفصیلات کے مطابق کوٹلی ستیاں میں پیپلز پارٹی کے رہنما ثناالحق ستی پر رشوت نہ دینے پر ایس ایچ او کوٹلی نے پرچہ کاٹ دیا۔ثناالحق ستی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔اور حسب روایت دیگر شادی کی تقریبات کی طرح ان کے بیٹے کی شادی میں بھی آتش بازی کی گئی۔تھانے کا عملہ ان کے گھر پہنچا اور کہا کہ آپ کے گھر فائر گ ہوئی۔پولیس کو بتایا گیا کہ صرف آتش بازی کا سامان ہے چاہیں توچیک بھی کر سکتے ہیں۔
پولیس میں نہ مانوں کی ضد پر اڑی رہی اور آخر میں دو لاکھ روپے ڈیمانڈ کیے اور بولا کہ کہ پیسے دیں جتنی مرضی آتش بازی کریں۔
اگر پیسے دیتے ہیں تو فائرنگ بھی کر سکتے ہیں۔معروف شخصیت ثناالحق ستی نے رشوت دینے سے منع کیا تو ایس ایچ او کی ٹیم نے دھمکی لگائی کہ اس کے نتائج آپ کو بھگتنا پڑیں گے۔
بعد ازاں پولیس نے ثناالحق ستی پر فائرنگ کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا پرچہ کاٹ دیا۔اہل علاقہ بھی پولیس کے اس رویے سے نالاں ہیں ۔دی مائنڈ ڈاٹ پی کے نے ایس ایچ او کوٹلی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن تاحال کوئی آفیشل سٹیٹمنٹ نہیں ملی۔جیسے ہی پولیس اپنا رد عمل دے گی اسی پلیٹ فام سے آپ کو آگاہ کیا جائے گا۔