
یروشلم ۔۔۔
فلسطین میں قتل و غارت اور تباہی کے بعد اسرائیل نے لبنان کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ سخت جنگ کا مرحلہ اختتام کے قریب ہے، ساتھ ہی صیہونی ریاست کے سربراہ نے جنگ کو لبنان سرحد پر منتقل کرنے کا اشارہ بھی دے دیا۔
مغویوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ جزوی ڈیل پر تیار نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ سیزفائر معاہدے کے باوجود حماس کے خاتمے کا مشن جاری رکھیں گے۔حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جزوی ڈیل کا مطلب ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر کا سیز فائر منصوبہ مسترد کردیا ہے۔حماس نے کسی بھی معاہدے کےلئے مکمل جنگ بندی اور قابض فوج کے مکمل انخلا پر زور دیا ہے۔