
ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پر احتجاج بھی کیا۔۔۔ پی ٹی آئی و سنی اتحاد کونسل ممبران اسمبلی نے اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں شرکت سے معذرت کی ۔ رہنماوں نے شکوہ کیا ہے کہ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور قومی اسمبلی میں سینئر قیادت کمیٹیوں کے لئے کمپرومائزڈ ہے۔۔۔ بانی پی ٹی آئی و رہنماوں کی رہائی کی بجائے قیادت عہدوں کے لئے کوشاں ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے 21 ممبران اسمبلی پر مشتمل اپنا گروپ بنانے پر بھی مشاورت ہوئی ۔۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی، جلسے اور احتجاج پر عملی اقدام نہ کرنے کی صورت میں فارورڈ بلاک بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں بیرسٹر گوہر خان اور عمر ایوب خان کو ممبران اسمبلی نے سنجیدہ کوشش کرنے کا پیغام بھجوایا۔