
بجٹ 2024 کے تحت ریٹائرمنٹ اور پینشن سکیم میں تبدیلیاں،مجوزہ ترامیم کی تفصیلات کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری نوکری کرنے پر صرف ایک محکمے سے پینشن ملے گی۔۔۔۔ ریٹائرمنٹ پر دوبارہ سرکاری نوکری کرنے والے کو پینشن یا تنخواہ میں سے ایک ملے گی، سرکاری ملازم میاں اور بیوی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک کے فوت ہونے پر دونوں کی پینشن ملے گی، پینشنر کی وفات کے 10 سال بعد تک فیملی کو پینشن ملے گی۔۔ پنشنرز کے بچوں کے جسمانی یا ذہنی معذور ہونے کی صورت میں عمر بھر پنشن حاصل کریں گے ، حکومت نے یہ تبدیلیاں وفاق پر پینشن کے بڑھتے بوجھ سے بچنے کے لیے کی ہیں، پینشن کا بڑھتا بوجھ حکومت کے خساروں میں اضافہ کرنے کا باعث بنا۔۔۔