
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہفتے کو لاہور میں ہورہا ہے جس میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا، ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور سینئر ٹیم مینجر وہاب ریاض کی رپورٹس بھی زیر بحث آئے گی، کپتانی سمیت دوسرے اہم امورز پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں پی سی بی کے سالانہ بجٹ کی منظوری کے ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ لاہور، کراچی اور پنڈی اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پر بھی بریفینگ دی جائےگی۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں ٹیم سمیت تمام کرکٹ معاملات کی درستگی کے لیے سخت فیصلے بھی متوقع ہیں۔