
دوحا ڈائمنڈ لیگ میں سلور میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا نے سوشل میڈیا پیغام میں واضح کیاہے کہ پیرس ڈائَمند لیگ میں شرکت کا پروگرام نہیں بنایا، سارا فوکس اولمپکس پر ہے، اس کے لیے تیاری کررہا ہوں۔ دوسری جانب نیرج چوپڑا کی عدم شرکت پر پاکستان کے ارشدندیم کے لیے میڈل جیتنےکےامکانات زیادہ روشن ہوگئے ہیں۔ ارشد ندیم ایک سال کے وقفے کے بعد کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کے بعد ارشد ندیم لاہورواپس آجائیں گے، ارشد ندیم کی چوبیس جولائی کو دوبارہ پیرس روانگی کا پلان ہے۔ پیرس اولمپکس میں چھ اگست سے جویلین تھرو کے مقابلوں کا آغاز ہوگا۔