
اسلام آباد….
ٹیکس، سہ ماہی ،ماہانہ یا فیول ایڈجسٹمنٹ نہیں بجلی کے بنیادی بنیادی ٹیرف میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ یکمشت 5روپے 72 پیسے بنیادی ٹیریف بڑھا دیا گیا۔۔۔
فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی۔
ذرائع کے مطابق رہائشی صارفین کیلئے 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی جس سے صارفین پر تقریباً 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ آئے گا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2024-25 کیلئے ہے۔ نوٹفکیشن کی صورت میں اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔ آئی ایم ایف شرائط کے تحت وفاقی حکومت کو10 جولائی تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگا۔
نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔ نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔