
وادی کشمیر میں مسجد کی تعمیر کیلئے عطیے کے طور پر دیا گیا دیسی مرغا نیلامی میں بڑے دام میں فروخت ہوگیا. مرغے کی بولی سن کر تعجب ہوتا ہے مگر کسی اللہ کے بندے نے خلوص کے ساتھ یہ آیت ذہن میں رکھ یہ عطیہ دیا تھا…
"جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال (اس) دانے کی سی ہے جس سے سات بالیاں اگیں (اور پھر) ہر بالی میں سو دانے ہوں (یعنی سات سو گنا اجر پاتے ہیں)، اور اللہ جس کے لئے چاہتا ہے (اس سے بھی) اضافہ فرما دیتا ہے، اور اللہ بڑی وسعت والا خوب جاننے والا ہے
(الْبَقَرَة -261)
ضلع بارہ مولہ کے علاقے پرے پورہ رفیع آباد میں مسجد کی تعمیر کے لئے عطیہ کے طور پر دیے جانے والے دیسی مرغے کی 500 سے شروع ہونے والی بولی 1 لاکھ 1 ہزار پر اختتام پزیر ہوئی۔ نیلامی کی رقم مسجد کے تعمیراتی کام کے لئے پیش کی گئی۔اور آخر پر بولی میں تمام شرکاء نے دعا فرمائی۔
یاد رہے اس پہلے کشمیر کے اسی ضلع کے ایک گاؤں میں مسجد کی تعمیر کیلئے دیا گیا انڈا لاکھوں روپے میں نیلام ہوا تھا.