
شدید بارشوں اور لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے وادیِ نیلم میں پھنسے سیاحوں کے لیے نیلم گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن نے فری رہائش اور کھانے کا بندوبست کرلیا. صدر ایسوسی ایشن نے یہ اعلان کرکے سیاحوں کی بڑی مشکل کو حل کردیا.
دنیا اور سیاحتی علاقوں میں کاروبار کرنے والوں کے لیے یہ اقدام مشعل راہ ہے
یاد رہے کہ وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر میں کئی روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے. بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈز اور سیلابی ریلوں سے کئی افراد زندگی گنوا چکے ہیں..